بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ دے رہی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کے لیے عطیہ دے رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کا پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، میں ذاتی طور پر ٹیم کے دورے پر بہت پُرجوش ہوں۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں تین سال قبل جب آیا تھا تب سے خواہش تھی کہ انگلینڈ ٹیم پاکستان آئے، چند ماہ دونوں ملکوں کے لیے مشکل گزرے، امید ہے آج کا میچ ماحول بہتر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کے لیے عطیہ دے رہی ہے، ہم سب ساتھ ہیں، کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس دورے کے لیے سب نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے چٹکلہ چھوڑا اور کہا کہ آج کے لیے انگلینڈ کی شرٹ تیار ہے مگر نتیجہ دوسرا ہوا تو پاکستان کی شرٹ بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.