my uber hookup free messege hookup sites black gay hookup a v hookup on xbox 360 best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کی جیت کے بعد فینز کو بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کی امید کیوں؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے بار بار ہارنے کا سلسلہ بالآخر ختم کردیا۔ دبئی میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی اور مسلسل 5 شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

اس جمود کے ٹوٹنے کے بعد پاکستانی فینز کو بھی اتوار کو تاریخ بدلنے کی امید ہوچلی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہفتے کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے زیر کیا یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی پہلی جیت ہے۔

گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 2009 میں 5 وکٹوں سے، پھر 2010 میں 8 وکٹوں سے، اس کے بعد 2012 میں 15 رنز سے ہرایا۔

2016 میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دو بار شکست دی، پہلے 6 وکٹ سے گروپ میچ میں پھر 4 وکٹوں سے اسی ایونٹ کے فائنل میں زیر کیا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اس ایڈیشن سے قبل پاکستان ٹیم بھی بھارت کے خلاف مسلسل 5 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز ہار چکی ہے۔ 

اسے 2016 میں شکست ہوئی، اس سے پہلے 2014 میں اور 2012 میں بھی شکست ہوئی۔ 

2007 کے ایونٹ میں میں بھارت نے دو مرتبہ پاکستان کو شکست دی۔

پاکستانی فیز منتظر ہیں کہ کیا اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے میچ میں پاکستان ٹیم بھی بھارت کے خلاف جمود توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.