جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
192 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیئرسٹو 27 اور جیسن رائے 17 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
اس مرتبہ جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی نے انگلینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور صرف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے اڑے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کامیاب رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے فتح سمیٹی تھی۔
Comments are closed.