انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد کل پاکستان پہنچ رہی ہے، 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔
17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کی صبح کراچی پہنچ رہی ہے اور کپتان جوز بٹلر دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کریں گے جبکہ پاکستانی اسکواڈ جمعہ کو کراچی میں جمع ہوں گے۔
پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم جمعہ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ قومی ٹیم ہفتے سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیمیں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کریں گی،۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
Comments are closed.