انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، ایک سے جیت لی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، مگر اس کے بعد انگلینڈ مشکلات سے دوچار رہا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے جبکہ ڈیوڈ ملان اور کپتان مورگن نے بالترتیب31 اور 21 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
Comments are closed.