بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کپتان کا پاکستانی بولرز سے متعلق کیا کہنا ہے؟

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں، بہت عرصے بعد یہاں آکر اچھا لگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بولرز پیدا کر رہا ہے۔

پاکستانی لوگ کرکٹ سے بڑا پیار کرتے ہیں، کوشش کریں گے لوگوں کے سامنے اچھا کھیل پیش کریں، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، سات میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

جوز بٹلر نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، لیام لیونگسٹن ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان سپر لیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکۂ برطانیہ کے انتقال کا ہم سب کو بہت دکھ ہے، کوشش ہے اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں، انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سات ٹی 20 میچز ایک چیلنج ہے، ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا، پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں، جو کھلاڑی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے، سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.