بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ۔

انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا ۔

برنلے کو 19ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور ووڈنے گول بنا دیا لیکن دو منٹ بعد ہی انتونیو نے مقابلہ برابر کر دیا جبکہ 29ویں منٹ میں انتونیونے دوسرا گول بھی داغ دیا ۔

اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی اور ویسٹ ہیم نے دو ایک کی کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر پہنچ گئی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.