internet dating australia free tiny little asian how to meet girls in the philippines download hello vietnam neyo ethnicity grils date for free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس میں ترامیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوتا، ممبر ایف بی آر

ممبر آئی آر ایف بی آر آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس سے متلعق آرڈیننس میں ترامیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوتا، یہ غلط فہمی پاکستان کے عوام میں گمراہی پیدا کرنے کے لئے پھیلائی جارہی تھی جو دور ہو گئی ہے۔

قیصر اقبال نے انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز لگانے کا چھوٹے تاجروں پر اطلاق نہیں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی۔

قیصر اقبال نے کہا کہ ایسے افراد جو گھر سے کاروبار کررہے ہیں لیکن رجسٹرد نہیں ہیں ان پروفیشنلز پر بجلی بلز اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں کمشنر ز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کا مقامی سطح پر حل کریں۔ 

دوسری جانب کاشف چوہدری نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، یہ واضح کر دیا گیا چھوٹے تاجر کا سیلز ٹیکس بجلی بل میں کٹ جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس، بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس کا معاملہ ختم ہو گیا لہٰذا مرکزی انجمن تاجران پاکستان 27 ستمبر کا احتجاج موخر کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.