south american brides country dating websites free ran chat bbwasian penpals from america flirting app for married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ بینک، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کیلئے کتنی رقم فراہم کرے گا؟

سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک،  کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لیے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں نجی شعبے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی جائے، واٹر بورڈ میں نجی شعبے سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس تقرر کرنے کی منظوری دی جائے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ…

سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لیے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا، واٹر بورڈ میں ریفارمز کے پہلے مرحلے کا آغاز 2021ء سے کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد واٹر بورڈ نجی شعبے کے حوالے کرنے کا آغاز ہوجائے گا، واٹر بورڈ کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف واٹر بورڈ ملازمین احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.