امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے پر یورپین کمیشن نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ 3 ممالک کے معاہدے کے باوجود امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
برسلز سے یورپین وزیر خارجہ جوزف بورل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا نے ہم سے مشورے کے بغیر انڈوپیسفک معاہدہ کیا ہے۔
یورپین وزیر خارجہ جوزف بورل کے مطابق فرانس کو نئے معاہدے سے مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کو سوچنا ہوگا کہ ہماری حیثیت کیا ہے اور ہم انڈوپیسفک میں سب سے بڑے سرمایہ کار ہیں۔
جوزف بورل نے مزید کہا کہ ہماری سرمایہ کاری امریکا سے دو گنا اور چین سے 6 گنا زیادہ ہے۔
Comments are closed.