منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

انڈونیشیا میں بلٹ ٹرین چل پڑی

چین کی مدد سے انڈونیشیا میں پہلی بلٹ ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا۔

یہ تیز رفتار ٹرین انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور بندونگ کے درمیان سفر کرے گی۔

جکارتہ میں اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں انڈونیشین صدر جوکو ودودو نے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی تیز رفتار ٹرین ہے جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔

انڈونیشین صدر کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں 8 بوگیاں لگائی گئی ہیں جن میں وائی فائی اور یو ایس بی چارجنگ پورٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ایک وقت میں 601 افراد سفر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

 انڈونیشیا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور چین اس کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کار شراکت دار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.