انڈونیشیا میں ریسکیو جہاز اور کشتیوں کی مدد سے لاپتہ آبدوز کی تلاش میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
حکام کے مطابق آبدوز میں آکسیجن کا ذخیرہ صرف آج تک کا موجود رہ گیاہے۔
لاپتہ آبدوز کی تلاش کی کارروائیوں میں21 بحری جنگی جہاز،تین آبدوزیں جبکہ پانچ طیارے اور ہیلی کاپٹرزحصہ لےرہےہیں۔
سنگاپور، ملیشیا اور بھارت نے آبدوز ریسکیو شپس بھی مدد کیلئے بھیجےہیں جب کہ امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی میں آبدوزکی تلاش میں مدد فراہم کررہے ہیں۔
حکام کے مطابق ہائی میگنیٹک فورس والی ایک چیز کی50 سے 100 میٹر کی گہرائی میں نشاندہی ہوئی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ چیز معلق ہے یا سمندر کے فرش پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ آبدوزبدھ کو مشقوں کے دوران لاپتہ ہوئی تھی جس میں عملے کے 53 افراد سوار ہیں۔
Comments are closed.