انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا عالمی رہنمائی کے مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔
ملک کے 77ویں جشن آزادی سے ایک روز قبل صدر ودودو نے کہا کہ 2022 میں جی 20 ممالک کے گروپ کی صدارت انڈونیشیا کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ہم آسیان ممالک کی چیئرمین شپ بھی حاصل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی 20 کے سربراہ ملک کی حیثیت سے انڈونیشیا کے صدر نے کیف اور ماسکو میں یوکرینی اور روسی ہم ہمنصب سے ملاقاتیں کیں اور جنگ کے پرامن حل پر زور دیا۔
انڈونیشی صدر نے کہا کہ وہ کسی بھی ایشیائی ملک کے پہلے رہنما تھے جنہوں نے یوکرین اور روس میں کشیدگی کم کروانے کے لیے دونوں ممالک کے دورے کیے۔
صدر ودودو نے اپنی تقریر میں کہا کہ انڈونیشیا میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد جبکہ معاشی ترقی کی شرح 5.4 فیصد ہے۔
Comments are closed.