انڈونیشیا کے ایک مقامی اسکول میں فونز لانے پر ٹیچرز نے بچوں کے موبائل ہی جلادیے ۔
سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کے اسکول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں کلاس کے دوران طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پرخاتون ٹیچر کا سخت رد عمل دیکھا گیا۔
مقامی اسکول میں ٹیچرز نے موبائل لانے پر طلبہ کے فون ضبط کرلیے اور انہیں آگ میں ڈال دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچرز ایک ڈرم میں بھڑکتی آگ میں موبائل فونز پھینک رہی ہیں جبکہ اس دوران بچے ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔
Comments are closed.