امریکی ڈالر کی ایک بار پھر قدر میں اضافے کا سلسلے جاری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 294 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 322 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.