آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کی کمی سے 56 ہزار 902 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.