جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے سے تجاوز کر گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 228 روپے سے تجاوز کر گیا۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.