پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل محوِ پرواز رہنے والا امریکی ڈالر آج کچھ نیچے آیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کم ہوکر 286 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 131 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.