انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد آج کاروبار کے دوران معمولی سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 81 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 533 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.