اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کی انگلش، بائیولوجی، کیمسٹری اور ریاضی کی شائع کردہ نئی نصابی کتب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2022-23ء کے امتحانات کیلئے نئے نصاب اور ماڈل پیپرز کی تیاری پر غور و خوض کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔
انگلش کے مضمون کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسر حمیرہ تطہیر کی سربراہی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر طاہرہ موسوی، ایسوسی ایٹ پروفیسر امیر علی لاشاری، اسسٹنٹ پروفیسر حمیرہ خان اور اسسٹنٹ پروفیسر سیدہ حمیدہ زرین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
بائیولوجی کیلئے قائم کمیٹی میں پروفیسر نوید احمد ہاشمی کنوینر ہیں جبکہ ممبران میں پروفیسر سید تصویر حسن رضوی، ایسوسی ایٹ پروفیسر امتیاز احمد خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر خان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر شامل ہیں۔
کیمسٹری کے نصاب اور ماڈل پیپرز کی تیاری پر غور کیلئے کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر کنوینر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ریاض علی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ضیاء الدین سلطانی، اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد احمد اور اسسٹنٹ پروفیسر ثمر عباس شامل ہیں۔
ریاضی کے پرچے کیلئے پروفیسر مقصود احمد میمن کی سربراہی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر نذیر کھتری، ایسوسی ایٹ پروفیسر سید میر علی رضوی، ایسوسی ایٹ پروفیسر فرزانہ محی الدین اور اسسٹنٹ پروفیسر عامر الحق پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
Comments are closed.