پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے پر حیران ہوں۔ فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
جیو ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت ہمیں غیریقینی صورتحال میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جن نے لوگوں نےکاغذات جمع کرائے ان میں پی ٹی آئی لکھا گیا ہے۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج سب سے بڑی دھاندلی کی۔ پوری دنیا جانتی ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل نہیں۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق سپریم کورٹ میں ثابت ہوگیا ضمانت خارج کرنے کی قانونی بنیاد نہیں تھی۔
Comments are closed.