بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

انضمام الحق کی ٹیم مینجمنٹ کو شعیب ملک کی بات پر سوچنے کی تجویز

سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق بھی شعیب ملک کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ مینجمنٹ کو سینئر بیٹسمین کی بات پر سوچنا چاہیے۔

زمبابوے خلاف آخری میچ اور سیریز میں فتح کے بعد انضمام الحق نے کہا کہ ہار جیت ہوجاتی ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور ہے، اس کمبی نیشن کے ساتھ آگے چلنا مشکل ہوگا۔

سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ کوئی کھلاڑی کسی پر تنقید کرتا ہے تو مینجمنٹ کو اسے مثبت لینا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں، انہوں نے اگر بات کی ہے تو مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے۔

انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ٹیم کی سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی، ایک ہی نمبر کے 4 کھلاڑی سلیکٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے لیے متوازن ٹیم بنانا ہوتی ہے، ٹیم میں بیلنس کی کمی ہے، فخر کو نیچے کھلایا جا رہا ہے حالانکہ وہ اوپننگ کرتا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور شعیب ملک نے مینجمنٹ پر تنقید کی ہے، دونوں کھلاڑی جب ٹیم سے باہر ہوئے، تب انہوں نے مینجمنٹ پر تنقید کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.