جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

انشاءاللّٰہ وزیراعظم آج سُرخرو ہونگے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم آج سُرخرو ہونگے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، آج بھی ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

وزیرخارجہ سے صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن نےنئے انتخابات کا مطالبہ کیا، شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمن کے مطالبے کو غیر آئینی اور بے معنی قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ تھا اور ہے ، ہم نے اخلاقی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

صحافی کے سوال کہ اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لا سکتی ہے یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین پڑھ لیجیے ایسی کوئی شق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.