بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسدادِ ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے: حمزہ شہباز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی مہم سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حمزہ شہباز نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس دوران  ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لیے یوسی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

حمزہ شہباز نے پنجاب کے ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کو بھی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ وزٹ کرنے کا حکم دیا۔

حمزہ شہباز کی جانب سے ڈی سیز، ضلعی ہیلتھ افسران اور متعلقہ حکام کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا گیا۔

حمزہ شہباز نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ اور مستند ہونا چاہیے، انسدادِ ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.