ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسان نے اپنی آسانی کے لیے مشینیں تیار کیں اور پھر یہ ترقی بڑھتے ہوئے روبوٹس تک جا پہنچی۔
جاپان میں موجود ایک ایسی ہی کمپنی نے انسانی ساخت جیسا ایک بھاری بھرکم روبوٹ تیار کیا ہے جو آسانی کے ساتھ تمام انسانی کام کر دیتا ہے۔
اس روبوٹ کو مختلف جگہوں پر مرمتی کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں ریلوے لائن کا کام ہو یا سڑک پر سگنل لگانا ہو یا اس کی مرمت کرنی ہو۔
اس روبوٹ کی وجہ سے ان کاموں میں انسان جان کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
روبوٹ اسٹیل پائپس، پلیٹ اور تاروں کو اٹھا سکتا ہے اور بالکل اسی طرح کام کر سکتا ہے جیسے کہ ایک انسان کرتا ہے۔
اس روبوٹ کو ایک آدمی آپریٹ کرتا ہے جو اس کے کاکپٹ میں ہی موجود رہتا ہے، جبکہ اس کی آنکھوں پر وی آر جیسے گاگل لگے ہوتے ہیں اور اسے اسی طرح سب کچھ دکھائی دے رہا ہوتا ہے کہ جیسے وہ خود ہی ایک روبوٹ ہو۔
Comments are closed.