بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اندھیرے میں چمکنے والی کتاب، دیکھنے والے حیران

جاپانی آرٹسٹ نے ایسی کتاب بنادی جو اندھیرے میں بھی چمکتی ہے، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ 

مائیکل کریسن نامی یہ شخص اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب اس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک کتاب، جس کا نام اس نے میجک بک رکھا تھا، سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے سبز رنگ کے الفاظ اندھیرے میں چمکتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کتاب بنانے کا خیال انہیں ایک آئیڈیاز کے ایونٹ کے دوران آیا کہ کچھ ایسا بنایا جائے جو مدھم روشنی میں بھی چمکے اور اس کے لیے سب سے پہلے ایک انگوٹھی بنائی گئی تھی۔ 

اسی ایونٹ میں موجود دوست کے پروجیکٹ کے بارے میں بعد ازاں اسے یہ معلوم ہوا کہ اس کے دوست کا چمکدار ٹیپ دائرے کی مانند شکل بنانے کے لیے کارگر نہیں ہوسکتا لہٰذا اس شخص نے اس ٹیپ کو لفظوں کی صورت میں کاٹنے کا فیصلہ کیا۔

مائیکل کریسن نے اس ٹیپ کے الفاظوں کو کاٹ لیا لیکن پھر اسے مزید افسانوی شکل دینے کے لیے لہردار شکل میں کاٹنے والی قینچی خریدی اور پھر انہیں اس قینچی سے کاٹا جس کے بعد مزید اچھے نتائج سامنے آئے۔ 

بعدازاں اس آرٹسٹ نے کٹے ہوئے لفظوں کو دو اوراق پر ترتیب دیا جس کے لیے 9 گھنٹوں کا وقت لگا۔ کبھی کبھار درست الفاظ نہ آنے پر اس شخص کو دوبارہ ایسا کرنا پڑا، جس کے بارے میں اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ یہی وہ وجہ ہے کہ جس کے باعث وہ دوبارہ یہ کام نہیں کرنا چاہے گا۔ 

کتاب کو تیار کرنے کے بعد اس شخص نے جب اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوب پسند بھی کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.