ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام نہ پا کر اس پر کمنٹ کرنے والا مفرور گرفتار

پولیس کی جانب سے جاری انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام نہ پا کر اس پر کمنٹ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ 

یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی راکڈیل کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست شیئر کی۔

آئرلینڈ کے محکمہ ریلوے میں تعینات افسر کا شکوہ ہے کہ انہیں کھانے اور اخبار پڑھنے کے سالانہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔

اس فہرست میں کرسٹوفر اسپالڈنگ نامی اس مفرور ملزم نے بھی کمنٹ کر ڈالا اور تحریر کیا ’میرے بارے میں کیا خیال ہے؟‘

پولیس کی جانب سے جن افراد کی فہرست جاری کی گئی تھی ان میں قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اور اغوا کے مفرور ملزمان شامل تھے۔ 

ملزم کے اس کمنٹ پر کاؤنٹی پولیس نے جواب دیا ’آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں، آپ کے خلاف دو وارنٹس ہیں۔ راستے میں ہیں۔‘

اس کمنٹ کے ایک روز بعد پولیس نے اس مفرور کو گرفتار کرلیا جبکہ یہ پورا واقعہ اور اس کی تصور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

ساتھ میں پولیس نے اس ملزم کے لیے تحریر کیا ’اپنے آپ کو گرفت میں لانے کے لیے تعاون کرنے پر آپ کا شکریہ۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.