جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابی مہم، بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے

پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے۔

صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی امجد آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں 16 نومبر سے خیبر پختون خوا کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

امجد آفریدی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کے باعث کنونشنز ملتوی ہوئے ہیں، بلاول دیر اور چترال میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ایک نئی پارٹی آئی ہے جو باری کی امید میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.