بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی کو نوٹس مل گئے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 اراکین اسمبلی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز مل گئے۔

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کراچی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 3 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے اور اُن سے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی بحری وزیر علی زیدی، اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم اور بلال غفاز نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.