بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائی کورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے۔
ایک بیان میں خالد مگسی نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر او کا تقرری نوٹیفکیشن معطل کرنا انتخابات سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہیں، جو پھر معطل ہوں گی۔
خالد مگسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ کے عملے کا نوٹفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.