رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب انتخابات قریب آتے ہیں تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو’جیو پاکستان‘ میں رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی انا کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں سے بات کی ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کا حق رکھتی ہے، انتخابات کے بعد حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات کے مطابق بہتر ہے کہ تمام جماعتیں بیٹھ کر فیصلہ کریں۔
Comments are closed.