پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔
منظور وسان کو ایک اور خواب آگیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نگراں سیٹ اپ دو سال تک چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہونگے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مردم شماری ہوئی ہے تو انتخابات اسی کے تحت ہونے چاہییں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں مگر یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرے گی، مسلم لیگ ن کا امیدوار نواز شریف ہے۔
Comments are closed.