میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کے راستہ پر گامزن ہوگا۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا محمود نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، انشاء اللّٰہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
رانا محمود نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ میاں نواز شریف کو ایک سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا تھا اور ان کو ملک و قوم سے دور رکھنے کےلئے جو اقدامات کئے گئے اس سے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے فوری ازالہ کےلئے میاں نواز شریف انشاء اللّٰہ چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرسکے گا۔
Comments are closed.