الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حلقہ بندی کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن 30 اور31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت شروع کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔
Comments are closed.