انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی عدالت جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ کے ممبران آج ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچیں۔
سپریم کورٹ میں انتخابات میں التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت مقرر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.