امیر ممالک کی جانب سے ویکسین کی برآمدات پر پابندی، ویکسین کی ذخیرہ اندوزی اور فراہمی میں کمی پر کوویکس کی جانب سے دنیا بھر کے غریب ممالک کو کورونا ویکسین فراہمی میں بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق کوویکس کی جانب سے مئی تک مختلف ممالک میں جو آسٹرازینیکا ویکسین بھیجی جانی تھی اس میں سے اب تک صرف 20 فیصد ویکسین کی ترسیل ہوسکی ہے۔
بھارت کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی برآمدات روکنے پر کوویکس کے تحت ویکسین فراہمی میں کمی کا بتایا گیا تھا، لیکن اب اس کمی میں بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انڈونیشیا اور برازیل کو 10 خوراکوں میں سے ایک خوراک کی سپلائی ہوئی ہے جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، میکسیکو اور میانمار کو اب تک کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed.