سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ افسر ندیم حیدر نے کہا ہے کہ تمام ووٹر منتخب نمائندے ہیں، امید ہے وہ ایوان کا تقدس برقرار رکھیں گے۔
سندھ اسمبلی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولنگ افسر ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ پولنگ کے وقت اسمبلی کے تمام کیمرے بند ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمرے بند کرنے کا فیصلہ ووٹ کی سیکریسی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ندیم حیدر نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام ووٹر منتخب نمائندے ہیں، امید ہے وہ ایوان کا تقدس برقرار رکھیں گے۔
ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کے لیے دو پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ انتخابی سامان لے کر سندھ اسمبلی پہنچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پولنگ کا سامان، بیلٹ باکس، پینافلیکس پہنچادیے گئے ہیں۔
Comments are closed.