ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت و میرٹ کو مدِ نظر رکھا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مدِ نظر رکھا گیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم اور مشیر پارلیمانی امور نے سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی امور پر مشاورت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مدِ نظر رکھا گیا۔

انھوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ آئینی عدالت ہے فیصلہ سب اداروں پر بائنڈنگ ہوگا۔

اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا۔

انھوں نے کہا کہ عدالتی احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائے گا۔

ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن سے متعلق بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.