سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے لیے جولائی کے مہینے کو بہت اہم قرار دیا ہے۔
پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے مقتدر حلقوں اور حکومت کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ یہ ملک نہیں چلا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کی آواز ہے، ڈیزل اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا میں گورنر لگانا چاہتا ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر داخلہ تو دوسرے نے وزیر مواصلات بنوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مواصلات بھی اُسے بنادیا گیا ہے، جس نے مسجد کا غسل خانہ تک نہیں بنوایا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مقتدر حلقوں اور حکومت سے کہتا ہوں، یہ ملک نہیں چلا سکتے، امپورٹڈ حکومت کے لیے جولائی بہت اہم مہینہ ہے۔
Comments are closed.