بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امپورٹڈ حکومت نے پہلے ہی ماہ عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیدیا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اپریل میں افراطِ زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، تمام اشیا پچھلے مہینے سے زیادہ مہنگی ہوگئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا، ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، پھل، خوردنی تیل، آٹا، گوشت، دالیں سب ہی مہنگے ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے دن یہ لاچار امپورٹڈ حکومت چلے گی نقصان بڑھتا ہی چلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.