بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امپائر مجھے’کاپی‘ کیوں کررہا ہے، رومان رئیس

پاکستان کے فاسٹ بالر اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کہا ہے کہ کرکٹ کے دوران ہمارے خوشی کے انداز کی میمز بنانا اچھا ہے لیکن یہاں امپائر کیوں میری ’کاپی‘ کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رومان رئیس نے پی ایس ایل کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں امپائر کو بھی غیر ارادی طور پر انہی کی طرح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رومان رئیس نے اپنے پیغام میں سوال کے ساتھ لکھا کہ یہ فیس بک یا ٹوئٹر نہیں ہے برو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.