آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کی اصغر خان اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے اور علاقائی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم پُرامن بقائے باہمی کے اصول پر پُرعزم ہیں، اس وقت ہر طرف امن کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.