بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امن فورس پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، سرفراز بگٹی

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں سغاری کے مقام پر دہشت گردوں نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ  اس وقت بھی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

 سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے بڑے بھائی جان محمد بگٹی بھی امن فورس کے ہمراہ دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.