جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

امریکی کرکٹ فرنچائز کے مالک اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے خواہشمند

امریکا کی مقبول کرکٹ فرنچائز نائٹ رائیڈر کے مالک پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی اپنی ٹیم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ماجد رضوی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ خود کرکٹر رہے ہیں، لاہور میں کئی کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں، امریکا آنے کے بعد امریکی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔

ماجد رضوی نے کہا کہ یو ایم ایم سی نائٹ رائیڈر ٹیم ہیوسٹن اوپن 2022 کی چیمپئن ٹیم ہے جس میں پاکستانی اسٹار کھلاڑی بھی کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عثمان شنواری، عمران جونیئر اور نعمان انور ٹیم کا حصہ ہیں۔

ماجد رضوی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم نائٹ رائیڈر کو پی ایس ایل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں پی سی بی کے کئی عہدیداروں سے بات چیت بھی ہوچکی ہے مگر بورڈ کی تبدیلی سے معملات طے نہیں ہو پائے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی ٹیم نائٹ رائیڈر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی لیگ کھیلنا چاہیں تو نائٹ رائیڈر ٹیم کو اپنا گھر سمجھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.