بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کو ایک بار پھر خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی جس کے بعد ایک بار پھر اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 218 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 217روپے 88 پیسے کا ہو گیا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42015 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.