امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
آج صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42187 پر آ گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.