
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں کورونا ویکسین کے حصول میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے لیے کورونا ویکسین کی راہ میں امریکی پابندیاں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے کچھ ممالک کورونا ویکسین ایران کو دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی دہشت گردی نئے امریکی انتظامیہ آنے کے بعد بھی جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.