امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص نے اپنی زندگی کی سب اہم خواہش فزکس میں ڈاکٹریٹ کرکے پوری کرلی، یہ کارنامہ انھوں نے 89 برس کی عمر میں انجام دیا، جس پر وہ انتہائی خوش ہیں۔
مینفریڈ اسٹینر جو اس سے قبل میڈیکل ڈگری رکھتے تھے اور انھوں نے بائیو کیسٹری میں ڈاکٹریٹ کررکھی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں فزکس سے عشق تھا، اس کی وجہ ہے کہ یہ بڑا واضح اور ایکوریٹ شعبہ ہے۔
ان کے مطابق جب وہ براؤن یورنیورسٹی سے 70 برس کی عمر میں بطور ماہر امراض خون (ہیماٹولوجسٹ) ریٹائر ہوئے تو انھوں نے اپنے اس شوق کا دوبارہ آغاز کیا، وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ فزکس میں کچھ کریں لیکن اپنے خاندان کے زور دینے پر فزکس کے بجائے میڈیسن کی جانب چلے گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں موقع پر ملا کہ وہ براؤن یونیورسٹی میں کلاسیں لینا شروع کردیں۔
اسٹینر نے کہا کہ وہ اس کے بعد ہفتے میں ایک یا دو کلاسیں لیتے رہے اور اس طرح اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔
Comments are closed.