امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز گن کنٹرول بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر جو بائیڈن نے اس پر دستخط کردیے ہیں۔
دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے ذاتی دفاع کے لیے شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
بل کے تحت21 سال سے کم عمر افراد کے اسلحہ خریدنے سے پہلے ان کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور انہیں جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
Comments are closed.