گزشتہ ہفتے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں اسٹیج پر کنفیوژ دکھائی دینے والے امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اب ایک مرتبہ پھر کچھ عجیب کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گانگریس کی رکن کو اس طرح پکارا جیسے وہ بھول گئے کہ وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں۔
امریکی صدر مرنے والی رکن کانگریس کو نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جیکی، کیا تم یہاں ہو؟ جیکی کہاں ہے؟ مجھے لگا وہ یہاں آنے والی تھی‘۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ماضی میں جیکی ولورسکی کی موت پر تعزیتی بیان بھی جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ جیکی ولورسکی 3 اگست کو اسٹاف کے دیگر دو ارکان سمیت کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.